8

اسلام آباد میں پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال قابل سزا جرم


اسلام آباد میں پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال قابل سزا جرم
وزیر مملکت نے اسلام آباد میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی کا آغاز کردیا جس کے بعد ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال دارالحکومت میں قابل سزا جرم ہوگا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے 20 لاکھ رہائشی ہر روز 3 سے 4 تھیلیاں استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ کپڑے کے تھیلے یا ایسے تھیلے استعمال کریں جو ماحول کے لیے نقصاندہ نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کابینہ سے منظور ہونے والی سمری کے مطابق ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی تھیلوں کی وفاقی دارالحکومت میں استعمال پر 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد ہوگا اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے چھاپہ مار کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں