8

صدیقی کی گرفتاری کےحوالے سے کچھ تحفظات ہیں، فردوس عاشق اعوان

عرفان صدیقی کی گرفتاری کےحوالے سے کچھ تحفظات ہیں، فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کےحوالے سے کچھ تحفظات ہیں، ان کو ہتھکڑی لگانا درست نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کریں گے اور یقین دلاتے ہیں کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی، دوطرفہ مؤقف کوسننا پڑے گا پھرمعاملے کا پتہ چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے،حکومت کی پالیسی نہیں کہ پسِ پردہ اقداما ت کرے
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کےتحت کرایۂ دار کی معلومات جمع کروانی ہوتی ہے، یہ قانون ن لیگ کے دور میں بنا اور اسکا پرچارمریم اورنگزیب اورمریم نوازبھی کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گزشتہ شب گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں