8

سنجو بابا 60 سال کے ہو گئے

آپ پوچھیں گے کہ کون بابا؟ تو لوگ کہیں گے کہ ’ارے ماموں تم اپن کے ‘منا بھائی’ کو نہیں جانتے کیا؟‘
جی ہاں ‘منا بھائی’ یعنی سنجے دت آج 60 سال کے ہو گئے ہیں۔ یقین نہیں آتا نہ؟ کیونکہ وہ ہیں ہی اس قدر زندہ دل اور دلچسپ شخصیت۔
ان کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو ‘کا ایک سین ان کی کہانی کو بخوبی بیان کرتا ہے۔
‘اپنا لائف کبھی اپ، کبھی ڈاؤن۔ ڈرگز لیا، مہنگے ہوٹلوں میں بھی رہا اور جیل میں بھی۔ گھڑیاں بھی پہنیں اور ہتھکڑیاں بھی۔ 308 گرل فرینڈز تھیں اور ایک اے کے 56 رائفل۔’
ان تمام باتوں کے باوجود سنجے دت بچپن میں بہت شرمیلے تھے۔ فلم ڈویژن کی ایک ڈاکومینٹری میں جب سنجو بابا کو نرگس تیار کر کے چومتی ہیں تو شرما کر منہ چھپا لیتے ہیں اور کیمرے کی طرف نہیں دیکھتے۔
ان کی شرمانے کی ادا آپ کو فلم ‘منا بھائی’ سمیت ان کی لگ بھگ تمام فلموں میں بخوبی نظر آئے گی لیکن ان کا کیمرے سے منہ چھپانا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ 1981 کے بعد سے وہ مسلسل کیمرے کا منہ چڑھا رہے ہیں۔
اس سے 10 سال قبل وہ فلم ’ریشما‘ اور ’شیرا‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی نظر آ چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں