7

آئی جی اسلام آباد کی ہدایات

آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کے لیے کہیں سختی کہیں نرمی سے بھی کام لیا گیا جن کی وجہ سے آج اسلام آباد پولیس حقیقی معنوں میں پولیس رول ماڈل کی طرف گامزن ہے جس کا کام نہ صرف عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا ہے بلکہ لوگوں کا لوٹا ہوا مال بھی برآمد کرکے پوری ایمانداری کے ساتھ ان تک پہنچانا ہے. تھانہ لوہی بھیر کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس میں گھریلو ملازمہ کے ملوث ہونے کا شک کیا گیا. پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر ملزمہ کو ٹریس کرکے 30 تولہ سے زائد جیولری اور گھڑیاں برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا. آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید کی لوہی بھیر پولیس کو شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں