8

اسلام آباد

اسلام آباد محکمہ پولیس میں 36 سال 4ماہ سروس پوری کرنے کے بعد 60 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی بختیار احمد للہ کے اعزاز میں سی پی او اسلام آباد میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان تھے الوداعی تقریب میں ڈی آئی جی سیکیورٹی وقاراحمد چوہان ، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم کے علاوہ تمام اے آئی جیز ، ایس ایس پیز، ایس پیز کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مہما ن خصوصی نے کہا کہ آپ کے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے محکمہ پولیس کی بہت زیادہ خدمات سرانجام دی ہے آپ نے زندگی کا ایک حصہ محکمہ پولیس کے فرائض منصبی میں گزارہ ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم محکمہ پولیس میں بھی اس کے بدلے آپ کو عزت، وقار اور ایک نام ، ایک مقام دیا ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی 1983 میں بطور پروبشنر اے ایس آئی محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے 2018 کو پروموشن پانے کے بعد بطور ایس پی ARU ذمہ داریاں سنبھالی۔اس سے پہلے اسلام آباد میں بطور انسپکٹر اور ڈی ایس پی مختلف جگہوں پر تعینات رہے ، جن میں سٹاف آفیسر برائےانسپکٹر جنرل آف پولیس ، CIA ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے UN MISSION میں بھی خدمات سرانجام دی۔
ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی بختیار احمد للئہ نے اسلام آبادپولیس میں 36 سال 4 ماہ فرائض منصبی نہایت دیانت داری سے انجام دی جنہوں نے اپنے سروس کے دوران اسلام آباد پولیس کے لئے بہت کچھ کیا جن کی خدمات کو اسلام آباد پولیس میں ہمیشہ ایک اچھے پولیس آفیسر کی طور پر یاد رکھا جائے گا۔ آخر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے پولیس شیلڈ دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں