8

راولپنڈی ڈی آئی جی

سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کا دورہ، سی پی او راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ بار پہنچنے پر وکلاء کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا، سی پی او راولپنڈی نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلاء کی مشترکہ کوششیں انصاف کے حصول میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر سکتی ہیں، وکلاء معاشرے کی کا معزز طبقہ ہیں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے وکلاء برادری کا پولیس سے تعاون ضروری ہے، راولپنڈی کی قانون پسند عوام کو قانون شکنوں سے بچانے کے لئے پولیس اور وکلاء کی ورکنگ ریلیشن شپ ناگزیر ہے، اس موقع پر صدر راولپنڈی بار سہیل تنویر شاہ نے کہا کہ فیصل رانا نڈر کمانڈر اور پروفیشنل پولیس آفیسر ہیں ان کی کمانڈ میں ہونے والی پولیسنگ کو وکلاء کا مکمل تعاون حاصل ہو گا، شہزاد میر جنرل سیکرٹری راولپنڈی بار نے کہا کہ عوام سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی کارکردگی سے مطمئین ہیں وکلاء بھی قانون کی حکمرانی کے لئے ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں